ڈنمارک کی متعارف کروائی شوٹنگ گیم میں قرآن کریم اوراسلامی شعائر کی توہین

 ڈنمارک کی متعارف کروائی شوٹنگ گیم میں قرآن کریم اوراسلامی شعائر کی توہین 

علی بلال کراچی
اسلامی شعائر کی بے حرمتی اورتوہین اسلام کے حوالے سے مذموم شہرت یافتہ یورپی ملک ڈنمارک کی زیرانتظام کھلونے تیارکرنے والی کمپنی نے ایک نئے شیطانی عمل کے ذریعے مسلمانان عالم کی دل آزاری کی کوشش کردی ہے ۔ گیمزتیارکرنے والی کمپنی کاپکاوم نے ”ریزیڈنٹ ایول“نامی ایک نئی ویڈیوگیم تیارکی ہے جس میں اسلامی مقدسات بالخصوص قرآن کریم ،بیت اللہ اورروضہ رسول کی سخت توہین کی گئی ہے ۔عرب جریدے ،الیوم السابع نے بدھ کوشائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ گستاخ کمپنی کی تیارکی گئی نئی شوٹنگ گیم میں جومنظرترتیب دیاگیاہے اسے دیکھ کرصاف محسوس ہوتاہے کہ یہ گیم ذہنی تفریح سے زیادہ کسی مسلمان کے مذہبی جذبات کی مجروحی کی غرض سے بنائی گئی ہے ۔گیم فائرنگ کانشانہ بنانے اورمسمارکرنے کے لئے ڈیزائن کی گئی عمارتوں میں خانہ کعبہ اورمسجدنبوی شامل ہیں جنہیں گیم کے ہیرونے (نعوذباللہ )ڈھاناہوتاہے ۔ان مقدس عمارتوں کی جانب بڑھنے سے قبل قرآن ہیروکے لئے قرآن کریم کوزمین پرپھینک کراسے فائز کانشانہ بناناہوتاہے ایساکئے بغیرپلیئر کے لئے آگے بڑھناممکن نہیں ہوتا۔جب وہ قرآن کریم کو (نعوذباللہ )زمین پرپھینک کرآگے بڑھتاہے تواس کے سامنے مسجدنبوی کی طرزپرڈیزائن کی گئی ایک خوبصورت دروازہ موجودہوتاہے تاہم اس کے اوپر سے پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے نام مبارک کی جگہ پر شیطان ملعون کی تصویردی گئی ہے گیم کاہیرواس دروازے کو پیرسے کھولنے کی گستاخی کرکے اندرگھستاہے جس کے مطابق اسے اندرموجود شیاطین کوقتل کرناہے ۔ اس تمام مرحلے میں نام لئے بغیر محض دیکھنے سے ہی معلوم ہوتاہے کہ زمین پر پھینکی جانی والی کتاب کوئی اورنہیں بلکہ قرآن کریم ہے جبکہ مذکورہ عمارت مسجد نبوی ہے اس کے ساتھ گیم کی گرافکس فیس پر دی گئی تصویرمیں خانہ کعبہ کی عمارت کوبھی بدطینت ڈیزائنرز نے گیم کے فائٹرہیروکے نشانہ بننے والے اہداف میں شامل کرلیاہے۔گیم میں نشانہ بننے والی ان عمارتوںکو”ریزیڈنٹ ایول “یعنی شیطانی پناہ گاہ کانام دے دیاگیاہے جس کامطلب سمجھناادنی سے پہچان اورمعلومات رکھنے والے کے لئے مشکل کام نہیں ۔الیوم السابع کاکہناہے کہ شیطانی کمپنی نے توہین آمیز گیم تک نیٹ صارفین کی رسائی ممکن بنانے کے لئے اسے مفت ڈاﺅن لوڈکرنے کی سہولت بھی دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراداس دجالی گیم کو ڈاون لوڈکراکے اسلامی شعائر کی بے حرمتی کامرتکب ہوں۔عرب جریدے کے مطابق گیم تیارکرنے والیcopcom ’کاپکاوم“کمپنی دراصل جاپانی ہے ۔اس کے تمام ترانتظامات چلانے والے آرگنائزرز ڈنمارکی ہیں۔کمپنی کی تمام گیمزمذکورہ ملعون ٹیم کی اپنی مرضی ومنشاکے مطابق تیارکی جاتی ہیں۔جریدے کاکہناہے کہ جب انہوں نے نیٹ پر موجود کاپکاوم کمپنی کی دیگر گیمز کی بارے میں تحقیقات کی توپتاچلاکہ صرف یہ نہیں بلکہ کمپنی کی تیارکردہ درجنوں دیگر ایسی گیمزموجودہیں جن میں کسی نہ کسی طورسے اسلامی شعائر کی توہین اوربے حرمتی کی گئی ہے جس کامقصدمسلمان بچوں کوذہنی تفریح فراہم کرنے کے بجائے ان کے دل ودماغ میںدین اسلام سے نفرت اورتعصب بھرناہے تاکہ مسلمان بچے کم عمری سے ہی قرآن کریم اورعالم اسلام کے مقدس ترین مقامات کے بارے میںمنفی سوچ کاشکارہوجائیں۔الیوم السابع کے مطابق کمپنی نے مذکورہ ویڈیوگیم کی تین کروڑ ویڈیوزاورسی ڈیزتیارکی ہیںجن میں سے نصف سے زیادہ کوعرب ممالک میں بھیجا گیا ہے ۔چونکہ عرب ممالک کے بچوں میں شوٹنگ گیمز بہت مقبول ہیں عرب باشندے اپنے بچوں کا شوق پوراکرنے کے لئے انہیں مہنگے ترین گیمزمہیاکرنے سے نہیں ہچکچاتے ان کی اس دریادلی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شیطان صفت کمپنیاں ایک جانب مسلمانوں کی دولت پرہاتھ صاف کرتی ہیںجبکہ دوسری جانب ان کے بچوں کوباغی اوربے دین بنانے کے لئے سرگرم ہیں ۔الیوم السابع کے اس انکشاف کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرعرب اورمسلمان صارفین کی جانب سے احتجاج شروع کیاہے اوراپنی حکومتوں سے توہین آمیز حرکت کی تحقیقات کروانے کامطالبہ کرتے ہوئے ماضی کی طرح ڈنمارک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کامطالبہ کردیاہے ۔

POSTED BY:

Share this

Previous
Next Post »